پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

حکومت میں ہزار خامیاں ہوں ، کیا ملک شریف خاندان ، آصف زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں ، وفاقی وزیر کا بیان

منگل 20 اکتوبر 2020 13:27

پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنی توئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش ہے، اس میں بھی شبہ نہیں لوگوں کی امیدوں کے لئے بڑے فیصلے ضروری ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف خاندان ، آصف زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کرسکتے ہیں کیا عمران خان کے قد کا کیا ایک آدمی بھی ہے اپوزیشن کے پاس ہی ، پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں