کیپٹن ر صفدر کیخلاف ایف آئی آر میں بااثر شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف

اس بات کا سندھ حکومت کو بھی علم تھا ، سندھ پولیس کا شکوہ ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی طرف سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا ، تجزیہ کار عارف حمید بھٹی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 21 اکتوبر 2020 10:34

کیپٹن ر صفدر کیخلاف ایف آئی آر میں بااثر شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں اسلام آباد کی با اثر شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر اسلام آباد کی ایک اہم ترین شخصیت کے کہنے پر ہوئی ، جس بات کا سندھ حکومت کو بھی علم تھا ، تاہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اپنی پریس کانفرنس میں اصل واقعے کو گول کر گئے کہ آئی جی کو کون لے کر گیا جب کہ وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرس میں اس حوالے سے بات واضح کرنے کا کہا تھا ، جس کی بنا پر پولیس کے اعلی افسران اورسندھ حکومت کے درمیان میٹنگ ہوئی اور آئی جی سندھ نے تمام واقعہ بتایا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ، سندھ پولیس کا شکوہ ہے کہ ایک تو سندھ حکومت کہہ رہی ہے پولیس نے ٹھیک کیا لیکن جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا وزیراعلیٰ کی طرف سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا ، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کے 5 افسر اسی وقت چھٹی پر چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیاتھا ،پریس کانفرنس میں مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ محمد صفدر کی گرفتاری میں ایک وفاقی وزیر ملوث ہے، پی ٹی آئی نے وفاص نامی شخص سے درخواست دلوائی گئی کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی،وقاص وہاں کس مقصد سے کیا گیا؟ کیا وہ پلاننگ کر کے گیا تھا وہاں؟ ندیم چانڈیو ، وقاص اور بگٹی نے اس حوالے سے ایک میٹنگ بھی کی،جھوٹ نہیں چھپتا،سچ سب کے سامنے آ جاتا ہے ،کیپٹن (ر) صفدر کی کل ضمانت ہو گئی جس سے ظاہر ہو گیا کہ یہ ایک جھوٹا کیس تھا ،اب انکوائری ہو گی ایسے نہیں چھوڑیں گے، یہ لوگ سازش میں شامل ہیں،ان کے خلاف مکمل کاروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں