سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت آںے والی ہے

کراچی میں مینڈیٹ ہی تحریک انصاف کا ہے اور سندھ میں بھی ہماری حکومت آنے والی ہے۔وفاقی وزیر مملکت علی محمد کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 اکتوبر 2020 11:15

سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت آںے والی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں مینڈیٹ ہی تحریک انصاف کا ہے اور سندھ میں بھی ہماری حکومت آنے والی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کی جماعتیں فرق نہیں کر پا رہیں کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جلسہ کرنا،احتجاج کرنا یا پریس کانفرنس کرنا ایک قانونی حق ہے لیکن حکومت کے خلاف کرنے اور ریاست کے خلاف یہ سب کرنے میں بہت فرق ہے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت آنے والی ہے۔کراچی میں مینڈیٹ ہی پی ٹی آئی کا ہے۔دوسری جانب سینیٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ٹائیگر فروسز کی خدمات لینے پر ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پیش کر تے ہوئے کہاہے کہ ٹائیگر فورس مہنگائی کو روکیں گے، یہ غیر آئینی اقدام نہیں کیا ادارے ختم ہوگئے ہیں کہ ٹائیگر فورس سے کام لیا جارہا ہی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ کیا اب ٹائیگر فورس مہنگائی کو روکیں گے، یہ یہ غیر آئینی اقدام نہیں کیا ادارے ختم ہوگئے ہیں کہ ٹائیگر فورس سے کام لیا جارہا ہی ۔ انہوںنے کہاکہ کیا وزیراعظم ملکی اداروں کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتا ہی میں سمجھتا ہوں یہ اقدام غیر آئینی، غیر قانونی ہے۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ ٹائیگر فورس تحریک انصاف کی ذیلی جماعت ہے،ٹائیگر فورس کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس سیاسی بنیادوں پر نہیں بنی،کورونا وبا کے دوران ٹائیگر فورس بنی،ٹائیگر فورس رضاکارانہ طور ہر کام کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہر شہری یا عام پاکستانی بھی ازخود مہنگائی کے خلاف شکایت کرسکتا ہے،تائیگر فورس کسی سے لڑائی نہیں کرے گا صرف شکایت درج کرائے گا۔ وزیر مملکت علی محمد خان کی تقریر کے دوران ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی ،ایوان میں آٹا چور، چینی چور کے نعرے لگائے گئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں