سارا پاکستان ترکی کے لوگوں کے لئے دعائیں کررہا ہے، علی زیدی

ترکی میں بسنے والے اپنے بہن بھائیوں کے لئے دعاگو ہوں، آپ لوگ مضبوط رہیں، وفاقی وزیر

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:01

سارا پاکستان ترکی کے لوگوں کے لئے دعائیں کررہا ہے، علی زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے ترکی میں زلزلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا پاکستان ترکی کے لوگوں کے لئے دعائیں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی نے پیغام میں لکھا کہ ترکی میں بسنے والے اپنے بہن بھائیوں کے لئے دعاگو ہوں،آپ لوگ مضبوط رہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں