فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

ہفتہ 28 نومبر 2020 14:15

فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء)فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔خاقان مرتضٰی کو ڈائریکٹر جنرل سی اے اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گریڈ 21 کے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضٰی ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ کابینہ نے سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی آئندہ 2 سے 3 روز میں تعینات کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں