نامعلوم ملزمان نے جی نائن مرکز کی پارکنگ سے مہران کار چوری کر لی

اتوار 6 دسمبر 2020 00:10

اسلام آباد۔5دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2020ء) نامعلوم ملزمان نے جی نائن مرکز کی پارکنگ سے مہران کار چوری کر لی ۔حمید ہدایت نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو تحریری درخواست دی کہ انہوں نے اپنی مہران کار RLE1788ماڈل 2006جی نائن مرکز کی پارکنگ میں کھڑی کی واپسی پر دیکھا کہ نامعلوم ملزمان نے میری کار چوری کر لی ،پولیس نے مدعی کی درخواست پر کارچوری کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایک دوسرے مقدمہ میں پولیس نے ٹیوٹا لینڈ کروزر گاڑی جعلی کاغذات کے ذریعے فروخت کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کمپنی پولیس کو محمد عارف نے درخواست دی کہ ان کی بیٹی (م،چ) نے ٹیوٹا لینڈ کروزر کے بیعانہ کے طور پر محمد سعیدبٹ کو تین لاکھ روپے دئیے تاہم جب کاغذات کی پڑتال کرائی تو جعلی نکلے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں