موٹرویز پر چار سال کے دوران جرائم کے 37 واقعات رونما ہوئے،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

موٹروے ایم ون پشاور رشکئی سیکشن اور ایم ٹو کالا شاہ کاکو لاہور سیکشن سب سے غیر محفوظ ہے ، حکام

جمعہ 22 جنوری 2021 15:25

موٹرویز پر چار سال کے دوران جرائم کے 37 واقعات رونما ہوئے،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) موٹر ویز پر گزشتہ چار سال کے دوران ہونے والے جرائم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق موٹرویز پر چار سال کے دوران جرائم کے 37 واقعات رونما ہوئے۔ وزارت مواصلات نے تحریری جواب میں بتایاکہ موٹروے ایم ون پشاور رشکئی سیکشن اور ایم ٹو کالا شاہ کاکو لاہور سیکشن سب سے غیر محفوظ ہے ۔

(جاری ہے)

جواب میں بتایاگیاکہ پشاور رشکئی سیکشن پر پانچ اور کالا شاہ کاکو لاہور سیکشن پر پانچ واقعات رونما ہوئے،ایم ون رشکئی صوابی سیکشن اور برہان اسلام آباد سیکشن پر چار چار جرائم کے واقعات ہوئے۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ موٹرویز پر جرائم کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں،جرائم والے علاقوں میں خصوصی اسکواڈز تعینات کئے گئے ہیں۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ شہری اندھیرے میں غیر ضروری طور پر موٹروے پر نہ رکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں