وفاقی حکومت کا فیول سمیت دوست ممالک سے ملنے والے تحائف پر اہم فیصلہ

سعودی عرب سے بطور تحفہ ملنے والے ہائی سپیڈ ڈیزل کی مشروط منظوری دے دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 جنوری 2021 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2021ء) : وفاقی حکومت نے فیول سمیت دوست ممالک سے ملنے والے تحائف پر اہم فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب سے بطور تحفہ ملنے والے ہائی سپیڈ ڈیزل کی مشروط منظوری دی گئی ہے،ٹریننگ مشقوں میں استعمال ہونے والے ڈیزل کو ٹیکس اور استشنیٰ کی منظوری دی گئی ہے۔اضافی ڈیزل مارکیٹ میں فروخت کرنے پر تمام ٹیکس اور ڈیوٹیز کی ادائیگی لازم قرار دی گئی ہے۔

ایف بی آر کو کابینہ ڈویژن سے اختیار واپس لینے پاکستان کسٹمز ٹیرف میں ترمیم کی ہدایت کی ہے۔10ہزار ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیوٹیز اور ٹیکس سے مکمل چھوٹ کی سفارش کی گئی تھی،بتایا گیا ہے کہ ایف بی آرکو کابینہ ڈویژن سے اختیار واپس لینے کے لیے کسٹمز ٹیرف میں ترمیم کی ہدایت کی تھی۔کابینہ ڈویژن سے تحائف پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دینے کا اختیار واپس لینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی جانب سے دیا گیا تحفہ قومی خزانے میں جمع کروا دیا، دورہ سعودی عرب کے دوران عمران خان کو سلمان بن محمد کی جانب سے گھڑی کا تحفہ دیا گیا تھا جس کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تھی، وزیراعظم عمران خان نے ملک کی کمزور معاشی حالت کے باعث چلائی گئی کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں شاندار کام کر دکھایا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے سب کیلئے مثال بنتے ہوئے کروڑوں مالیت کا تحفہ قومی خزانے میں جمع کروایا ۔ وزیراعظم عمران خان کو میں دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بیش قیمتی تحفہ دیا گیا تھا۔ سعودی ولی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ اس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان کو اپنے ہمراہ لے کر ڈرائیو پر بھی نکل گئے تھے۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو وطن واپسی سے قبل ایک قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا تھا۔ اس گھڑی کی کل مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس قیمتی تحفے کو اپنے پاس رکھنے کی بجائے قومی خزانے میں جمع کروانے کو ترجیح دی ہے۔ وزیراعظم گھڑی کی کل قیمت کا 10 فیصد ٹیکس دے کر گھڑی اپنے پاس رکھ سکتے تھے، تاہم انہوں نے ایسا کرنے کی بجائے اپنا تحفہ قومی خزانے میں ہی جمع کروا دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں