وزیراعظم سے گورنرخیبر پختون خوا شاہ فرمان کی ملاقات ،وزیراعظم کو صوبے میں یونیورسٹیز کے انتظامی امور کے حوالے سے اصلاحات پر آگاہ کیا

گورنرخیبر پختونخواہ نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی

بدھ 27 جنوری 2021 17:19

وزیراعظم سے گورنرخیبر پختون خوا شاہ فرمان کی ملاقات ،وزیراعظم کو صوبے میں یونیورسٹیز کے انتظامی امور کے حوالے سے اصلاحات پر آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے ملاقات کی جس میںگورنر خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم کو صوبے میں یونیورسٹیز کے انتظامی امور کے حوالے سے اصلاحات پر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیتون کی کاشت، بلین ٹری ہنی اور بلین ٹری ڈرائی فروٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے ان منصوبوں کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ ان منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے جلد صوبہ خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں