اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی امیرالبحر سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف الحنیطی نے امیر البحر ایڈمرل محمد امجدخان نیاز ی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات کی

جمعرات 28 جنوری 2021 17:15

اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی امیرالبحر سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء) اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف الحنیطی نے امیر البحر ایڈمرل محمد امجدخان نیاز ی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔


معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈ کوارٹرزکے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔
بعد ازاں اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔معززین نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں