پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، تحریک انصاف نے اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے

جمعرات 4 مارچ 2021 13:23

پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، تحریک انصاف نے اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف نے 2اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

نوٹسز مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب نے جاری کئے۔رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کیخلاف 7 روز میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں