اپوزیشن رہنمائوں کاحکومت سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ
حکومت کو تاریخی شکست ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی،شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، 12گھنٹے نہیں گزرے اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گئے،سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 4 مارچ 2021 14:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، 12گھنٹے نہیں گزرے، اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کہا اعتماد کا ووٹ لیں گے، جعلی اعتماد کاووٹ لینے اوراسمبلی دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہوگیا،یہاں پر جعلی اعتماد کا ووت لینے اسمبلیوں کو دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج صرف ایک راستہ ہے وہ نئے الیکشن ہیں،حکومت کے پاس آج اکثریت نہیں،یہ بات واضح ہو چکی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کو سیاسی معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ضروری ہے دوبارہ الیکشن ہو،یہ پی ڈی ایم اور عوام کی ڈیمانڈ ہے،حکومتی بنچوں کی بھی یہ ڈیمانڈ ہے جس کا گزشہ روز انہوں نے اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں واحد راستہ ہے نئے الیکشن ہوں۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شکست کے باوجود یہ ہیلے بہانے جو کریں گے وہ سب فضول ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شخص کہتا تھا دس افراد اٹھ کر کہیں گے کہ گو عمران گو تو جائوں گا،آپ آئیں استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روز تاریخی شکست ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، گزشہ روز قومی اسمبلی نے عدم اعتماد کردیا ہے،ان کی پارٹی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگادیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے حکومت فوری مستعفی ہوجائے،آپ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرناچاہتے توشیروں کی طرح میدان میں آئیں۔انہوں نے کہاکہ ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے،پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے،ہمارا مطالبہ ہے حکومت مستعفی ہو، نئے انتخابات کرائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام ..
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
ازبک وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر کل بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اشیا خوردونوش تلف ، جرمانہ عائد
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
راجہ پرویزاشرف کا جیالے رزاق جھرنا کی 40 ویں برسی پر پیغام
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
-
قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا،
-
خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا