حکومت کا غریب عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان
پہلے مرحلے میں غریب لوگوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے قرض دیں گے اور پھر کم آمدنی والے طبقے کیلئے40 لاکھ گھروں کی تعمیر کریں گے، وزیر خزانہ شوکت ترین
دانش احمد انصاری اتوار 20 جون 2021 22:28
(جاری ہے)
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے ٹریکل ڈائون ایفکٹ پر انحصار کیا ہے، اس کا اثر آنے میں وقت لگتا ہے، جب تک پائیدار گروتھ نہیں ہوتی تو نچلے طبقے تک اس کے اثرات نہیں پہنچ پاتے، ماضی کی حکومتوں نے غریب لوگوں کو خواب تو دکھائے تاہم ان کی تعبیر کبھی نہیں ہوئی تاہم موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ غریبوں کے خوابوں کی تعبیر ہو۔
شوکت ترین نے کہا کہ تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جو غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے، ہم پہلے مرحلے میں غریب لوگوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے قرض دیں گے اور پھر کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کیلئے 40 لاکھ گھروں کی تعمیر کریں گے۔نہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے زراعت کے شعبے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا تاہم موجودہ حکومت نے زراعت سمیت دیگر پیداواری شعبوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے بجٹ میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ پاکستان زرعی اجناس میں خود کفیل ہو سکے، کسانوں کو کم شرح سود پر قرض ملے گا جس سے انہیں اپنی فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے خام میٹریل پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے تاکہ ہماری انڈسٹریاں بین الاقوامی سطح کی انڈسٹریوں سے مقابلہ کر سکیں، ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہو سکے، اس کے علاوہ سی پیک سپیشل اکنامک زون بنیں گے تو ہماری گروتھ مزید اوپر جائے گی۔پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے ترقیاتی بجٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے پورے نظام کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم ..
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
لاہور ایئرپورٹ پر آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل طور پر بحال ،بین الاقوامی آپریشن فعال
توجہ برائے ایڈیٹر صاحبان ۔۔۔۔ نیوز منسوخی
لاہور ایئرپورٹ پر آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل طور پر بحال کردیا گیا
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت سمگلنگ سے متعلقہ جرائم سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے قانونی ..
شہداءکو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کنونشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد، وزیراعظم ..
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری رہی
نادہندگان سے بروقت ریکوری یقینی بنائی جائے ،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب فیصل فرید
اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان
وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام 39واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حُسنِ قرأت اختتام پذیر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی