نیٹونمائندے اور بلجیم کے سفیر کی پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات ،کابل سے لوگوں کی انخلا پر تبادلہ خیال

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) نیٹو کے نمائندے سٹیفانو پونٹیکوروو اور پاکستان میں بیلجیم کے سفیر فلیپ بروچین نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پی آئی اے میں سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وفد کا استقبال کیا ،وفد نے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ کابل سے لوگوں کی انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی ای او پی آئی اے کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ،پی آئی اے نیٹو اور یورپی ممالک جانے والے افراد کے انخلا کے لئے خصوصی پروازیں فراہم کرے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں