حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی،عمران خان

بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثر کو مقامی سطح پر منتقل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی آن کموڈٹیز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں مشیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور منیر احمد خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم کو اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیش رفت اور حتمی شکل سے آگاہ کیا گیا.۔وزیرِ اعظم نے اس کی تکمیل کو جلد یقینی بنانے اور عوام میں اس کے بارے آگاہی بڑھانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر اشیاء ِ ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا نے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثر کو مقامی سطح پر منتقل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں