بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن تحصیل سرگودھا کے صدر محمد خلفان قریشی کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:39

بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن تحصیل سرگودھا کے صدر محمد خلفان قریشی کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن تحصیل سرگودھا کے صدر محمد خلفان قریشی کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ محمد خلفان قریشی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، وہ پارٹی کا سرمایہ تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم محمد خلفان قریشی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے،پی پی پی چیئرمین نے محمد خلفان قریشی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں