پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

پیر 29 نومبر 2021 14:08

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاسں پیر کمیٹی کے کنوینر نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کی رکن شاہدہ اختر علی سمیت متعلقہ سرکاری افسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ڈی جی اے این ایف، اے جی پی آر اور سیکرٹری پلاننگ خیبرپختونخوا کے اجلاس میں نہ آنے پرناراضگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے کنوینر نور عالم خان نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ، قانون کا احترام ہونا چاہیئے۔ کمیٹی  نے سیکرٹری پلاننگ خیبرپختونخوا کے نہ آنے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا  کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ۔نور عالم خان نے کہا کہ جیسے ہم افسران کی عزت اور ان کے اداروں کی عزت کرتے ہیں  ویسے ہی ان کو پارلیمنٹیرینز کی عزت کرنی چاہیئے۔ ڈی جی اے این ایف پہلے   بھی نہیں آئے تھے۔ کمیٹی نے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات نمٹا دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں