پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی کے موقع پر خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی

بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا،ترجمان پاک بحریہ

جمعرات 9 دسمبر 2021 13:55

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی کے موقع پر خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی کے موقع پر خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ویڈیو میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جنگی جہاز کٴْکری کو سمندر بٴْرد کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کر دیا- ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔ ترجمان پاک بحریہ

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں