آصف زرداری کی لاہور میں بم دھماکے کی مذمت

حکومت دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے ، سابق صدر

جمعرات 20 جنوری 2022 22:41

آصف زرداری کی لاہور میں بم دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہاکہ حکومت دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے ۔ سابق صدر آصف زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں