خورشید شاہ ، سینیٹر فیصل جاوید اور عاطف رانا کی رسجا کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد

ہفتہ 22 جنوری 2022 17:48

خورشید شاہ ، سینیٹر فیصل جاوید اور عاطف رانا کی رسجا کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید ،لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے رسجا کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت رسجا کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کھیلوں کی ترقی میں جرنلسٹوں کا کردار اہم ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ عباس شبیر اور دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عباس شبیر اور دیگر عہدیداران کو مبارکبادی ۔عاطف رانا نے کہاکہ یقین دلاتا ہو کہ لاہور قلندر رسجا اور دیگر شہریوں کے جرنلسٹوں کیساتھ کھڑا ہے، ہماری ٹیم ضرور لاہور کی ہے لیکن ہم پورے پاکستان کے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں