ٹیلی نار گروپ کے ایگزیکٹو نائب صدر کا پی ٹی اے کا دورہ

ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اور ایشیا کے ٹیلی نار گروپ کے سربراہ یارگن سی آرنٹز روسٹرپ اور سی ای او ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی

جمعہ 20 مئی 2022 17:04

ٹیلی نار گروپ کے ایگزیکٹو نائب صدر کا پی ٹی اے کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2022ء) ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اور ایشیا کے ٹیلی نار گروپ کے سربراہ یارگن سی آرنٹز روسٹرپ اور سی ای او ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان نے چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)


دونوں فریقین نے دوران ملاقات رابطوں میں توسیع ، نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے ٹیلی نار پاکستان کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ”ڈیجیٹل پاکستان وژن“ کے تحت نئے مواقعوں کے حوالے سے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں