شہباز شریف کا میثاق معیشت کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنےکا فیصلہ

میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے،میثاق معیشت پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے، سابق حکومت نے میثاق معیشت کی میری تجویز کو رد کردیا تھا۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 مئی 2022 00:29

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2022ء) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے میثاق معیشت پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے،میثاق معیشت پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے،سابق حکومت نے میثاق معیشت کی میری تجویز کو رد کردیا تھا۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، میثاق معیشت پر اتفاق رائے کیلئے مشاورت شروع کررہے ہیں، میثاق معیشت پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے، 2018 میں سابق حکومت کو بطور اپوزیشن لیڈرمیں نے میثاق معیشت کی تجویز دی تھی،لیکن اس وقت کی حکومت نے میثاق معیشت کی میری تجویز کو رد کردیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم سے براہ راست اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ چند ہفتے قبل آپ نے مجھے جس ذمہ داری کیلئے منتخب کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے اس کیلئے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، خاص طور پر اس وقت میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں، جب ملک کو گزشتہ حکومت کے پیدا کردہ سنگین حالات سے بچانا مقصود ہے، یہ ذمہ داری مجھے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے سونپی گئی ہے، نوازشریف اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کوئی قوم اندرونی خلفشار پر قابو پائے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، اتحاد اتفاق اس اصول کا واحد ذریعہ ہے، سیاسی جماعتوں کے ساتھ معاشی سی اوڈی کا آغاز کررہا ہوں تاکہ کوئی بھی جماعت معیشت کے ساتھ کھلواڑ نہ کرسکے، ہمارا بھروسہ اللہ کی کریم ذات پر ہے، جو خلوص نیت سے کام کرنے والوں محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا،میں اور میری کابینہ عوام کی عدالت میں جوابدہ ہوں گے، سیاسی مخالفین کو پیغام ہے آئیں پاکستان کو ایسا ملک بنائیں جہاں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے، تنقید کو حوصلے سے برداشت کی جائے، قومی خدمت سیاست کا معیار ہو، درس گاہوں کے دروازے کھل جائیں ، عورتوں کے حقوق مقدم اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہو، مزدور کسان خوشحال، مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ، رزق کی فراوانی ہو اور ظلم کا خاتمہ ہوجائے۔

 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں