لگتا ہے بجٹ ابھی فائنل نہیں ہوا،آئی ایم ایف کی ہدایات کا انتظار کیا جارہا ہے ،شوکت ترین

بدھ 29 جون 2022 19:46

لگتا ہے بجٹ ابھی فائنل نہیں ہوا،آئی ایم ایف کی ہدایات کا انتظار کیا جارہا ہے ،شوکت ترین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے لگتا ہے بجٹ ابھی فائنل نہیں ہو ا آئی ایم ایف کی ہدایت کا انتظار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں شوکت ترین نے کہا کہ کہ ایسا لگتا ہے کہ بجٹ قومی اسمبلی سے منظور کروائیں گے لیکن سینیٹ میں اس پر بحث تک نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ آئین کو مٹایا جا رہا ہے، معیشت بہتر ہونے کے بعد حا لات ٹھیک تھے تو پی ٹی آئی کی حکومت کیوں بدلی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں