مشرف دبئی میں ہیں‘ قریبی ذرائع نے سابق صدرکی راولپنڈی منتقلی کی خبریں مستردکردیں

پرویز مشرف کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنے کی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ذرائع

بدھ 29 جون 2022 22:01

مشرف دبئی میں ہیں‘ قریبی ذرائع نے سابق صدرکی راولپنڈی منتقلی کی خبریں مستردکردیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردیدکردی۔ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنے کی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔اطلاعات میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور وہ راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پرویز مشرف کی وجہ سے ہسپتال کی سکیورٹی سخت کرنے کی خبریں بھی سامنے آئیں، اس حوالے سے بتایا گیا کہ معمول کے تحت سکیورٹی الرٹ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں