پوری قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، صدر ڈاکٹرعارف علوی کا کیپٹن شیر خان(نشان حیدر ) کو خراج عقیدت

منگل 5 جولائی 2022 17:58

پوری قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، صدر ڈاکٹرعارف علوی کا کیپٹن شیر خان(نشان حیدر ) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن شیر خان (نشان حیدر ) کو وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کیپٹن شیر خان کے 23 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن شیر خان شہید نے بہادری اور جواں مردی کی لازوال داستان رقم کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں