شہبازگِل حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کررہے ہیں، اسلام آباد پولیس

جمعہ 19 اگست 2022 16:35

شہبازگِل حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کررہے ہیں، اسلام آباد پولیس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ ملزم شہباز شبیر عرف شہباز گِل حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کر رہے ہیں، میڈیکل بورڈ نے انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ میں پولیس رابطہ افسر کی طرف سے جاری ایک اشتہار میں کہا ہے کہ پولیس تمام تر امور قانون کے مطابق مکمل کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیماری کا بہانا کرکے ملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔پولیس نے کہا ہے کہ حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں