نیکٹانے دہشت گردی سے متعلق اطلاعات و شکایات کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی،

شہری کسی بھی مشکوک شخص یا کسی مشکوک سرگرمی سے متعلق ہیلپ لائن 1717پر اطلاع دے سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ

منگل 30 دسمبر 2014 13:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے دہشت گردی سے متعلق اطلاعات و شکایات کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی۔ شہری کسی بھی مشکوک شخص یا کسی مشکوک سرگرمی سے متعلق ہیلپ لائن 1717پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق نیکٹا نے دہشت گردی سے متعلق اطلاعات و شکایات کیلئے ہیلپ لائن بنادی ہے۔ وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں۔ اگر وہ اپنے اردگرد کسی مشکوک شخص کو دیکھیں یا مشکوک سرگرمی کو نوٹ کریں تو ہیلپ لائن 1717 پر فوری طور پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں