پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

شانگلہ حملے سے متعلق جیسے ہی مزید معلومات ہوں گی تو میڈیا کے ساتھ شئیر کی جائیں گی،بریفنگ

جمعرات 28 مارچ 2024 15:56

پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شانگلہ حملے کے بعد چینی حکومت کی تشویش جائز ہے، پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ شانگلہ حملے سے متعلق جیسے ہی مزید معلومات ہوں گی تو میڈیا کے ساتھ شئیر کی جائیں گی، پاکستان اپنے عوام اور سیکیورٹی کے لییتمام وسائل بروئیکار لائیگا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں پاکستان کے چین کے ساتھ غیر متزلزل گہرے تعلقات ہیں، پاکستان چینی حکومت کیساتھ مکمل رابطے میں ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہرصورت ممکن بنائیں گے، کوئی ملک یا فرد جو چینی باشندوں یا گروپ کو ٹارگٹ کرتا ہے، پاکستان کا دشمن ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں