ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفے شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفے شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس،اجلاس میں نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کو سرکاری لاجز میں الاٹمنٹ نہ ہونے پر اظہار برہمی۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی تمام وضاحتیں مسترد کرتے ہوئے نئے لاجز تعمیر کرنے والی کمپنی کو بلانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے سو لاجز گیارہ سال بعد بھی تعمیر نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر کا اظہار ناراضگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کئی نئے اراکین قومی اسمبلی کا ابھی تک لاجز نہ ملنے پر شکایات کے انبار لگادیئے ۔ اراکین کا موقف تھا کہ ہم مختلف ہاسٹلز میں رہ رہے ہیں لاجز میں الاٹمنٹ ابھی تک نہیں ہوئی جو وزارت بن چکے ہیں انہوں نے بھی لاجز نہیں چھوڑے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی لاجز میں تذئین و آرائش کا کام ہی مکمل نہیں ہوا ۔ ڈپٹی سپیکر نے تمام نو منتخب اراکین کو لااجز کی الاٹمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ۔ ذرائع کاکہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی بھی ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں رہے رہے ہیں منسٹر کالونی میں سپیکر ہاوس کی تذئین و آرائش کا کام مکمل نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں