شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

پیر 22 اپریل 2024 23:02

شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) شہباز شریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا پی ٹی آئی دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے،ذرائع کے مطابق عمران خان ،بشری بی بی،فرح گوگی اور زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقراررہیں گے،موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کینام ای سی ایل سے نکالنیکی منظوری دی،وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا،غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے،ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں اعجاز شاہ،علی زیدی،خسروبختیار اوراعظم سواتی کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسد عمر،عمر ایوب ،محبوب سلطان، اورفواد چوہدری کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے، ای سی ایل سینکالے جانے والے ناموں میں فروغ نسیم،شیریں مزاری اوردیگر نام شامل،وفاقی حکومت نینیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سینکالنے کی منظوری دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں