وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع

پہلے فیز میں 40 پرائمری سکولوں میں رواں ہفتے دوپہر کا کھانا دیا جائے گا، بچوں کو دوپہر کا کھانا حکومت اور اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے دیا جا رہا ہے،وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 23 اپریل 2024 15:42

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل2024 ء) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیاگیا،پہلے فیز میں 40 پرائمری سکولوں میں رواں ہفتے دوپہر کا کھانا دیا جائے گا،مفت کھانا دینے کی سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹر کے 20،20 اسکولوں میں مفت کھانا دیا جائے گا۔وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ بچوں کو دوپہر کا کھانا حکومت اور اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے دیا جا رہا ہے، اگلے دو ماہ میں تمام پرائمری اسکولز میں کھانا شروع کر دیا جائے گا۔

اسلام آبادکے تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں یکم مئی سے بچوں کو مفت کھانا دیا جائیگا اور یہ کھانا حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ہو گا۔ اب جنک فوڈسرکاری سکولوں کے اندر نہیں لایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

پرائمری تک تو کھانا ملے گا۔ باقی بچے گھر کا کھانا لا سکیں گے یا پھر پھل وغیرہ لاسکتے ہیں۔ ہمارے ہاں بازار میں پیکٹوں میں بند جو کچھ ملتا ہے س سے ہم سب باخبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی سکولوں میں تدریس کے نئے طریقے بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں طلبا کو ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم دیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا تھا جس میں سکول ایجوکیشن میں اصلاحات کیلئے تفصیلی بریفنگ دی تھی۔مریم نواز نے طلبا کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم بھی جاری کیاتھا۔

اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے اسکولوں میں شروع کیا جانے کااعلان کیاتھا۔ جہاں اینگرو فوڈز کے تعاون سے طلبا کو فلیورڈ ملک دیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے نجی اشتراک سے طلبا کیلئے دددھ کی فراہمی کا پراجیکٹ صوبے بھر میں شرو ع کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں تھیں ۔اجلاس میںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو کے فیصلے اور پنجاب کریکولم ونگ کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری بھی دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں