میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی

بجلی اورپیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے محنت کرنا ہوگی، پہلے ناکام حکومت تھی، دعا کریں گے اللّٰہ انہیں ہدایت دے،سابق وزیراعظم

منگل 23 اپریل 2024 18:47

میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 18 سال میں پنشن ہو جاتی ہے اور اب تو 14 سال ہوگئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے محنت کرنا ہوگی، پہلے ناکام حکومت تھی، دعا کریں گے اللّٰہ انہیں ہدایت دے، پیش گوئی کرنے والوں کی حالت آپ نے دیکھ لی۔انہوںنے کہاکہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں، گیس پائپ لائن سیاسی نہیں لیگل ایشو ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں