آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

منگل 23 اپریل 2024 20:51

آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے، وزار ت آئی ٹی کے مطابق جولائی2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ ڈالر تھیں،پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات میں 1.948 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا، مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر اضافہ ہوا ،گزشتہ سال کی نسبت اسی مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں36 فیصد اضافہ ہے،مارچ 2023 میں ا?ئی ٹی برا?مدات میں 225 ملین امریکی ڈالر اضافہ ہوا تھا۔ فروری 2024 کے دوران ا،ئی ٹی برا،مدات 19 فیصد بڑھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں