وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور انکے ساتھ متعلقہ تمام افسران معطل ،انکوائری کا حکم

منگل 23 اپریل 2024 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور انکے ساتھ متعلقہ تمام افسران معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ترجمان وزیرِ اعظم افس کے مطابق حکومت سنبھالتے ہی وزیراعظم شہبازشریف نے ایف بی آر اصلاحات کے جلد اور فوری نفاذ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا.*ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سینکڑوں ارب روپے کے کیسز زیر سماعت ہیں. وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کیسسز کے جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی. حال ہی میں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اورمتعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہی.اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کرونگا.اپنی عوام سے کئے گئے عہد کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں. ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی.حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت مختلف عدالتوں میں ٹیکس تنازعات سے متعلق 2700 ارب روپے کے کیسز کئی سالوں سے زیر التواء ہیں جبکہ حکومت اور ایس آئی ایف سی ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں