وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے

جمعرات 25 اپریل 2024 12:10

وزیراعظم  شہباز شریف  کل   شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی  کے اہل خانہ سےملاقات  کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف( کل) جمعرات کو ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے اور شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر فاتحہ خوانی کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم سمگلروں کی جانب سے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے کسٹمزاہلکاروں کے لئے خصوصی وزیرِ اعظم پیکیج برائے شہدا کا اعلان بھی کریں گے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں