لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے پھر سراٹھا لیا، اخونزادہ چٹان

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جرگہ بلانا چاہیے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 25 اپریل 2024 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اخونزادہ چٹان نے کہا ہے کہ لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے پھر سراٹھا لیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے آپ کو ووٹ دیا، اس کیلئے کام بھی کریں، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جرگہ بلانا چاہیے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت جرگہ نہیں بلاتی تو صدر مملکت جرگہ بلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے، اس کو کوئی نہیں روک سکتا لیکن صوبے کے لیے کام بھی کریں، وزیر اعلی کا اپنا علاقہ ڈیرہ اسمعیل خان بدترین دہشتگردی کا شکار ہے جس میں زیادہ تر فورسز کے لوگ شہید ہوجاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اب سمجھنا چاہیے کہ افغانستان کے ساتھ پالیسی پر ازسر نو غور کریں اور اس کو تبدیل کریں، پیپلز پارٹی کے دور میں فاٹا سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا۔اخونزادہ چٹان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنے عوام کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں