لیبر فورس کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ،قوموں اور ملکوں کی ترقی کے سفر میں محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،احسن بختاوری

بدھ 1 مئی 2024 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ لیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،قوموں اور ملکوں کی ترقی کے سفر میں محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، قوموں اور ملکوں کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑی لیبر فورس ہے جسے جدید ہنر فراہم کرنے کی ضرورت ہے،یہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کا عالمی دن ہمیں ان کے حقوق اورمنصفانہ سلوک کےلئے اقدامات کی یاد دہانی کرواتا ہے۔احسن بختاوری نے کہا کہ محنت کش ملک،معاشرے اور معیشت کا بنیادی حصہ ہیں جن کے دم سے نظام چل رہا ہے، معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود مزدوروں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں