سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا

ہفتہ 11 مئی 2024 16:34

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا
․اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس سوموار کو سہ پہر 3بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگ ن سے اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری شریک ہوں گے، سنی اتحاد کونسل سے عامر ڈوگر، پیپلز پارٹی کی نمائندگی اعجاز جاکھرانی کریں گے، ایم کیو ایم سے امین الحق، آئی پی پی سے گل اصغر خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں بجٹ سیشن اور صدر مملکت کے خطاب پر بحث پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پہلے پارلیمانی سال کا کیلنڈر بھی زیر غور آئے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں