وزیراعظم شہبازشریف کاخالد مقبول صدیقی کو چیئرمین ایم کیو ایم بننے پرمبارکباد کا پیغام

پیر 13 مئی 2024 21:50

اسلام ا ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو گزشتہ روز چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) منتخب ہونے پر مبارکباددی اور کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور کنیوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پارٹی میں ایک نئی روح پھونکی اور پارٹی نے قومی مفادات کی خاطر مشکل فیصلوں میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا،پر امید ہوں کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے مزید متحرک ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں