عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی.شہبازشریف

نیلم جہلم پراجیکٹ کا تخمینہ کم ہوکر 5 ارب ڈالر ہوگیا ہے‘سستی بجلی کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں.وزیراعظم کا نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 16 مئی 2024 17:00

عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی.شہبازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مئی۔2024 ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی‘پچھلے سالوں میں ایل این جی کے چار منصوبے لگے، سستی بجلی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں‘ اس سے بڑی کیا بدقسمتی ہوسکتی ہے کہ اربوں ڈالر خرچ کیے جائیں اور ڈیزائن میں فالٹ آجائے، کوئی شک نہیں کہ پروجیکٹ کی جگہ چیلنجنگ ہے‘ منصوبوں میں تاخیر قوم کے ساتھ زیادتی ہے، نیلم جہلم پروجیکٹ کا شمار پاکستان میں توانائی کے شعبے کے بڑے منصوبوں میں ہوتا ہے‘ منصوبے میں خرابی کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین کیا جانا چاہیے.

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کا تخمینہ کم ہوکر 5 ارب ڈالر ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ سستی بجلی کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ پر میگا واٹ 4 ساڑھے 4 ملین ڈالر لاگت پڑھ رہا ہے، اس منصوبے کی لاگت سے ایل این جی کے دگنی صلاحیت کے منصوبے لگ سکتے تھے ان 5 ارب ڈالرز میں، بد قسمتی دیکھیں کہ اس منصوبے میں دوسری مرتبہ خرابی آئی ہے، پہلی مرتبہ جولائی میں خرابی آئی اس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی جو کہ خود ایک چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ رپورٹ فائنل ہونی چاہیے تھی ذمے داری کا تعین ہونا چاہیے تھا وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 میں یہ منصوبہ پھر حادثے کا شکار ہوگیا اس سے بڑی بد قسمتی کیا ہوسکتی ہے کہ اربوں ڈالر خرچ کیے جائیں اور ڈیزائن فالٹس آجائیں.

شہبازشریف نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ایل این جی کے4 منصوبے لگے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے قبل ازیں وزیراعظم کو نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کے حوالے سے حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں