نادرا نے”آل ان ون“ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی

بائیو میٹرک تصدیق کی تمام سہولیات صرف ایک ہی مشین پر دستیاب ہو گی،شاندار اور قابل فخر کارنامہ نادرا کے ادارے این ٹی ایل اور این ٹی آر کے ماہرین نے انجام دیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 11:19

نادرا نے”آل ان ون“ نامی جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی 2024 ) نادرا کے سوفٹوئیر ڈویلپرز نے ’آل ان ون‘ جدید ترین ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کر لی ہے، بائیو میٹرک تصدیق کی تمام سہولیات صرف ایک ہی مشین پر دستیاب ہو گی، شاندار اور قابل فخر کارنامہ نادرا کے ادارے این ٹی ایل اور این ٹی آر کے ماہرین نے انجام دیا ہے، اس کٹ کی نمائش کیپ ٹاون میں ’آئی ڈی فار دی افریقہ کانفرنس‘ میں کی جائے گی۔

ڈیجیٹل کٹ میں بیٹری، جی پی ایس، موبائل اور وائی فائی کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔اس جدید ترین کٹ کی بدولت اب آل ان ون شناختی کٹ میں ہائی ریزولوشن کیمرہ،آنکھ کی پتلی، انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی پہچان والے فیچرز شامل ہیں۔نادرا کے سوفٹوئیر ماہرین کے مطابق یہ کٹ قومی شناختی پروگرامز اور ووٹر رجسٹریشن کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس سے بہترین انداز میں استفادہ حاصل کر سکیں گے۔عالمی منڈی میں آل ان ون‘ کٹ کی فروخت سے پاکستانی بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملے گا اور اس جدید کٹ کی فروخت سے ملکی زرمبادلہ کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ڈیجیٹل شناختی کٹ جلد ہی نادرا سینٹرز پر فراہم کر دی جائے گی اور اس کی بدولت شہریوں کو شناختی دستاویز کا اجرا مزید آسان ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دینے کااعلان کیا تھا۔پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سینٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان طلب کر لیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نادرا میںایسا پلان بنایا جائے جس سے لوگوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان بھی طلب کیا تھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کاگزشتہ روز دورہ کیا تھااور نادرا حکام سے ملاقات کی۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہاتھا۔

محسن نقوی نے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی میں مزید نادرا سنٹرز بنانے کی ہدایت کی تھی۔ وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں نادرا کو عوام دوست بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیاتھا۔اجلاس میں نادرا کو عوام کیلئے مزید فرینڈلی بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کیلئے موثر ایکشن کا بھی حکم دے دیا۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے اور مزید سینٹرز بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں