پارلیمنٹ ہاﺅس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ،8سیکورٹی گارڈز کو معطل کر دیاگیا

سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت،اہلکار پارلیمنٹ ہاو¿س کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے جنہوں نے بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 12:12

پارلیمنٹ ہاﺅس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ،8سیکورٹی گارڈز کو معطل کر دیاگیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی 2024 ) پارلیمنٹ ہاﺅس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پرسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے8سیکورٹی گارڈز کو معطل کر دیا،سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کردی گئی،اہلکار پارلیمنٹ ہاوس کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے جنہوں نے بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں داخل ہونے والے افراد نے پارلیمنٹ کے اندر بعض اراکین اور وزراءکو روکا اوران کے ساتھ تصاویر بنانے کی خواہش کی ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے گیلریز میں ویڈیو بنانے اور گیٹ نمبر ایک پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی تھی۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے خدشات بالکل درست ہیں۔ جہاں آپ لوگ کی گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں۔ وہاں لوگ انٹرویو لینے آجاتے ہیں اور ممبران کو روکتے ہیں جب کہ لفٹ کے دوران بھی لوگ پارلیمنٹرین کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جس پر ہم نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اس معاملے کو چیک کیا جائے۔۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خواجہ آصف کے خدشات بالکل درست ہیں، جہاں آپ لوگ کی گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں، وہاں لوگ انٹریو لینے آجاتے ہیں اور ممبران کو روکتے ہیں جب کہ لفٹ کے دوران بھی لوگ پارلیمنٹرین کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں، جس پر ہم نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اس معاملے کو چیک کیا جائے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے خواجہ آصف کے خطاب پرکہا تھاکہ آپ نے مجھے متعدد بار یاد دہانی کروائی ہے اور میں نے اس پر ایکشن بھی لیا ہے۔ میں نے کئی بار زبانی کہا لیکن 14 تاریخ کو تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ لوگوں کو چیک کیا جائے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے بھی بات کی ہے۔ ہم اس حوالے سے سخت کارروائی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں