سی پیک پا ک چین تعلقات میں نیا محرک بن کر ابھرا ہے، چینی سفا رتخانہ

دو نوں مما لک پا ک چین تعلقات کی اساس اور بنیاد کے تحت عوامی مفا دات کو ٹھوس بنیادوں پر فروغ دے رہے ہیں، ڈپٹی چیف آف مشنز

ہفتہ 18 مئی 2024 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) چینی سفا رتخا نہ کے ڈپٹی چیف آف مشنز شی یوان چھیا نگ نے کہا ہے کہ چین پا کستان اقتصادی را ہداری منصوبہ (سی پیک) دونوں مما لک کے با ہمی تعلقات میں ایک نئے محرک کی علا مت بن کر ابھرا ہے،دو نوں مما لک پا ک چین تعلقات کی اساس اور بنیاد کے تحت عوامی مفا دات کو ٹھوس بنیادوں پر فروغ دے رہے ہیں۔

ڈپٹی چیف آف مشنز نے ہفتہ کے روز ’’پا کستان میں سنکیا نگ کے نقطہ نظر‘‘ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہپاک چین تعلقات میں مزید وسعت آ رہی ہے، سی پیک دونوں ممالک کے لئے اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سی پیک کے منصوبوں سے متعلق چینی حکومت کو خط لکھا جس میں تعاون کو فرو غ دینے بارے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چین کی کمپنیاں پا کستان کے ا سپیشل اکنامک زونز میں کام کر رہی ہیں۔ چین نے پاکستان کی جانب سے جاری تجارتی تعاون کو بہت زیادہ بڑھانے کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے، یہ عمل چین پاکستان تعاون کو نئی تحریک دے گا کیونکہ چین ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔دو طرفہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے، ڈی سی ایم شی نے چین پاکستان اقتصادی تعاون فریم ورک میں فا ئیو ایز کی اہمیت پر زور دیا اور اس حوا لے سے پا کستانی حکو مت کی تعر یف کی جس کی بنیا دی وجہ اس ترقیا تی ویڑن کا چین کے نقطہ نظر سے ہم آ ہنگ ہو نا ہے۔

انہوں نے سی پیک کے پہلے مر حلے کے تحت حاصل شدہ کا میا بیوں پر روشنی ڈالی جس میں قا بل تجد ید توانا ئی ، گوادر پو رٹ کی تعمیر، ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، صحت و تعلیم کے شعبہ میں سر ما یہ کا ری اور دیگر شعبوں کی ٹرا نسفر میشن شا مل ہے جس کے تحت پا کستان میں سما جی و معا شی انقلاب بھر پا ہو رہا ہے۔چین کے خطہ سنکیا نگ کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سنکیا نگ میں مسلما نوں کو مکمل مذ ہبی آ زادی حا صل ہے، چین کے خطہ سنکیا نگ میں 24 ہزار سے زائد مسا جد ہیں، مسلما ن اپنے عقا ئد کے مطا بق مذ ہبی آ زادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سنکیا نگ کے مسلمانوں کو حج و عمرہ پر جا نے کی سہو لت بھی حا صل ہے۔انہوں نے کہا کے سنکیا نگ کے حوالے سے مغر بی میڈ یا کا پرو پیگینڈہ بے بنیاد ہے ، سنکیا نگ میں مقا می لو گ خوشحا ل زند گی بسر کر رہے ہیں۔ تقر یب سے ایکس چا ئنیز ایسو سی ایشن کے صدر محمد ناصر خان، آل چا ئنا فیڈ ریشن آف ریٹر نڈ اوور سیز چا ئنیز ایسو سی ایشن کے رکن محمد عظیم خان ، گروپ کیپٹن ریٹائرڈ ، سلطا ن حا لی اور دیگر نے بھی خطاب کر تے ہو ئے پا ک چین تعلقات اور سنکیا نگ میں مسلما نوں کو حا صل مذ ہبی آ زادی کے حوالے سے گفتگو کی۔ تقر یب کے اختتام پر مقرر ین میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں