توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں لینے کا ریفرنس ‘نوازشریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی
ہم نے نیب رپورٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کی.نوازشریف کے وکیل کے دلائل‘ نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا
میاں محمد ندیم جمعرات 23 مئی 2024 12:06
(جاری ہے)
سماعت کے آغاز پر قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے نیب رپورٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کی تھی، نیب پراسیکیوٹر منظور لون نے کہا کہ سہیل عارف اس کیس میں پراسیکیوٹر ہیں، وہ عدالت کے سامنے دلائل دیں گے جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ بریت کی درخواست پر نوٹس کیا تھا، نیب کا جواب آجائے اس کے بعد دیکھتے ہیں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا. وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پر نیب پراسیکیوٹر نے بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ سماعت کل کے لیے رکھ لیں تاہم نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایک ہفتے کا وقت لگے گا اس لیے ایک ہفتے کی تاریخ دی جائے نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ حیرت ہے آج تک فائل ہیڈکوارٹر پہنچی ہی نہیں بعد ازاں عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی . یاد رہے کہ 7 مئی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں دائر بریت کی درخواست پر دلائل دینے کے لیے عدالت نے فریقین کو 23 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے تھے 17 اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کردی تھی.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
غیر ملکی شہریوں کے لئے الگ فورس بنائی جا رہی ہے، کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وفاقی وزیرداخلہ ..
سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا یوم پیدائش 21 جون کو منا یا جائے گا
سپریم کورٹ ، الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر 20 جون کو سماعت ..
اردو ادب کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی برسی 20 جون کو منائی جائے گی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن 21 جون کو منایا جا ئے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسیقی کا عالمی دن 21 جون کو منایا جائے گا
اگر پاکستان نے چلنا ہے تو فتنہ و فساد کی جڑ اور سائے سے محفوظ رکھیں، احسن اقبال
پناہ گزینوں کا عالمی دن 20 جون کو منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں زرعی اراضی کو بنجر ہونے سے بچانے کا عالمی دن 17جون کو منایا جائے گا
وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجک صدر کا عید الاضحٰی پر مبارکباد کا تبادلہ،باہمی فائدہ مند علاقائی اتحاد ..
انمول بلوچ کا بلال عباس خان کے کام کرنے کی خواہش کا اظہار
کو مل عزیز نےشوبز میں مزید کا م نہ کرنے کی وجہ کلودنگ برانڈ "اومل بائے کومل "بتادی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر پاکستان نے چلنا ہے تو فتنہ و فساد کی جڑ اور سائے سے محفوظ رکھیں، احسن اقبال
-
عید الاضحیٰ کے حوالے سے لاہور کا سکیورٹی پلان تشکیل
-
اوورسیز پاکستانیوں کا مئی میں3ارب ڈالرترسیلات زر بھیجنا حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے
-
حکمرانوں کے اعلانات اور وعدوں پر اب کوئی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا
-
عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے
-
بجلی کی قیمت میں 3روپے 41پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ہونے کا امکان
-
بجٹ کے بعد موبائل فونز کی قیمتیں آسمان تک پہنچنے کا امکان
-
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مریضوں کی سہولت کی خاطر ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے،خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق
-
وفاقی وزیر سالک حسین کی منی میں صبر اور بھائی چارے کی تلقین
-
فیصل آباد،تاجر نے قربانی کیلئے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کے 30 سے زائد بیل خرید لئے
-
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا سانگھڑ میں مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے بار کونسلزکی اپیکس باڈیزکے ارکان کی ملاقات