اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںںادرا نے چارسدہ حملہ آوروں سے متعلق شناخت رپورٹ مکمل کر لی

ںادرا نے چارسدہ حملہ آوروں سے متعلق شناخت رپورٹ مکمل کر لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2016ء)ںادرا نے چارسدہ حملہ آوروں سے متعلق شناخت رپورٹ مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کی لاشوں کو پشاور کے مردہ خانے پہنچا دیا گیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

نادرا نے ہلاک شدی دہشت گردوں سے متعلق اپنی شناخت رپورٹ مکمل کر لی ہے۔ رپورٹ دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس لے کر معلومات اکٹھی کرکے بنائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 میں سے 2 دہشت گردوں کی عمر 18 برس سے کم ہے۔ رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ارسال کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے رپورٹ کو انٹیلی جنس اور سیکورٹی اداروں سے شئیر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں