بھارت نواز رہنماء شاہ فیصل اپنی پارٹی کے نام میں فوری طور پر ترمیم کر لیں‘’’پیپلز موومنٹ ‘‘بیس برس قبل قائم کی گئی تھی‘عبدالمجید ملک

بدھ 20 مارچ 2019 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے نائب صدر عبدالمجید ملک نے مقبوضہ کشمیر کے بھارت نواز رہنما اور سابق بیورو کریٹ شاہ فیصل کی طرف سے ’’جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ ‘‘ کے نام سے ہی اپنی جماعت بنانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالمجید ملک نے اسلام آباد میںجاری ایک بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی پیپلز موومنٹ کا قیام بیس برس قبل عمل میں لایا گیا تھا اور وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ شاہ فیصل نے پیپلز موومنٹ کے نام سے تنظیم بنا کر نہ صرف پہلے سے موجود پیپلز موومنٹ بلکہ کشمیر کی حق پر مبنی جدوجہد کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کی طرف سے ایک اور جماعت کھڑی کرنے کا مقصد بھارت کے مذموم ایجنڈے کو کشمیر میں آگے بڑھانا ہے۔ انہوںنے شاہ فیصل کو خبر دار کیا کہ وہ اپنی پارٹی کے نام میں فوری طور پر ترمیم کر لیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں