ڈاکٹر فائی نے کشمیری کاز کے عالمی وکیل کے طور پر پاکستان کے کردار کوسراہا

پیر 20 مئی 2024 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) امریکہ میں مقیم کشمیری اسکالر اور کشمیر ایویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت پر پاکستان، اس کے عوام اور آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر فائی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے 5اگست 2019کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف امریکہ میں ہونے والے اہم مظاہرے کا حوالہ دیاجس میں35ہزارسے زائد لوگوں نے بھر پور شرکت کی جن میں زیادہ تر پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔

ڈاکٹر فائی نے کشمیری کاز کے لیے عالمی وکیل کے طور پر پاکستان کے کردار کو اجاگرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلامی تعلیم میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی بی جے پی کی کوششوں سے بھی خبردار کیا۔نیشنل پریس کلب نے کشمیرکاز کے لئے خدمات پر ڈاکٹر فائی کواعزازی ممبر شپ سے نوازا اور انہیں شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے سیاستدان شاہ غلام قادر، کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنما غلام محمد صفی، محمد رفیق ڈار، مزمل ایوب ٹھاکر، ڈاکٹر ولید رسول، امتیاز خان، شہزاد راٹھور، نبیلہ ارشاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں