تھانہ گولڑہ پولیس نے موٹرسائیکل چور کے منظم گروہ کے چار ملزمان گرفتار کرلئے

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) تھانہ گولڑہ پولیس نے موٹرسائیکل چور کے منظم گروہ کے چار ملزمان گرفتار کرلئے ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان قبضہ سے 16 سے زائد چوری شدہ موٹرسائیکلز برآمد کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب ایک تہخانہ کرایہ پر حاصل کررکھا تھا چوری شدہ موٹرسائیکل ٹمپرنگ کرکے دو نمبر طریقے سے سادا لوح افراد کو فروخت کرتے ۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ضلع بھر میں موٹرسائیکلز چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان کے خلاف پہلے سے چوری درج مقدمات میں تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں