افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی، چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ ہاؤس سے لاہورپریس کلب تک نکالی گئی۔ خواجہ رمیض حسن

ریلی میں چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور،جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین کی قیادت میں عہدیداران کارکنان کی کثیر تعداد شریک، فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 مئی 2023 14:34

افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلی، چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ ہاؤس سے لاہورپریس کلب تک نکالی گئی۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ افواجِ پاکستان بقائے پاکستان کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ہی افواج پر حملوں کی بدترین مثال کسی بھی جمہوری نظام کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بلوچستان میں ایسے واقعات دیکھنے کو ملے جن کو را فنڈڈ بلوچ لبریشن آرمی اور طالبان نے افواجِ پاکستان کی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی قربانیوں کی توہین کی لیکن ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ اس بار کسی بیرونی فنڈڈ دہشت گرد تنظیموں کی بجائے اپنے ہی ملک کی سیاسی جماعت نے اس قبیح فعل کو انجام دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔

انہوں نے کہا کہ مظبوط افواج ہیں تو ہی پاکستان کی سالمیت اور بقا ممکن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ملک و قوم کو کمزور کرنے والے تمام عناصر کے خلاف ہمیشہ سرگرم رہی اور آئندہ بھی بھرپور جواب دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا دشمن کی آنکھ میں چبھتے کانٹے کی مانند ہے۔ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کی حوصلہ افزائ انتہائی اہم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں