جمہوری روایات میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں،نسرین اشرف

ڈائیلاگ کے ذریعے وجود میں آنے والا ملک ڈائیلاگ سے ہی آگے بڑھے گا، سیاسی و معاشی استحکام کیلئے مزید کام کرنا ہے،درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور اتحاد،ایمان ،نظم وضبط کی ضرورت ہے،سنیئر رہنما مسلم لیگ(ن) اسلام آباد

ہفتہ 4 مئی 2024 16:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین این اے 54 اسلام آباد کی صدر نسرین اشرف نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدین نے انتقامی نہیں بلکہ ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے سیاسی اور قانونی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تاکہ ملک دیوالیہ ہوجائے، ہم نے کہاتھاکہ آئیں آپ حکومت بنائیں ، خودحکومت نہیں بنائی ہمیں بھی کہاحکومت نہ بنائیں تاکہ آئینی بحران ہو،آج آپ انگلیاں اٹھا رہے ہیں کہ یہ کام نہیں ہو رہا، آپ حکومت کرتے تو یہی کام آپ کی نگرانی میںہوتے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری طرف سے یہی پیغام ہے کہ ہم مفاہمت کیلئے قدم نہیں ہاتھ بھی بڑھا رہے ہیں لیکن مفاہمت کرنی ہے یا نہیں یہ صرف ہمارا فیصلہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بات چیت کی خواہش اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آنا مثبت بات ہے،جسے ووٹ ملا وہ آئے اور عوام کے دکھ درد کا مداوا کرے، حکومت مفاہمت کیلئے ہاتھ بڑھا رہی ہے لیکن مفاہمت کرنا یا نہ کرنا ہمارے اختیار میںنہیں ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنمانسرین اشرف نے مزید کہاکہ دہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے مزید کام کرنا ہے، درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور اتحاد،ایمان ،نظم وضبط کے ساتھ ملک کو مضبوط اور خوشحال بنا سکتے ہیں ،قوم نے غیر معمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہر ہ کیا،پاکستان نے غیر معمولی چیلنجز کا سامنا کیا اور سرخرو ہوا،سیاسی استحکام کیلئے مزید کام کرنا ہے، آئینی و قانونی بالادستی کے بغیر ہم آبرومند اور پاکستان کے اصل خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت روایات میں سیاسی انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں،ڈائیلاگ کے ذریعے وجود میں آنے والا ملک ڈائیلاگ سے ہی آگے بڑھے گا، پاکستان نے ہمیشہ چیلنجز کاسامنا کیا ور سرخروہوا،موجودہ حالات پر غور وفکر کی دعوت اور خوش حال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں